اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کے حکم پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بیوٹی پارلرکو سیل کیا جارہا ہے
اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کے حکم پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بیوٹی پارلرکو سیل کیا جارہا ہے

گارڈن کےعلاقے میں کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی۔2بیوٹی پارلرزسیل

ڈپٹی کمشنر سائوتھ  ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایت پہ ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ٹیم کی جانب سےکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنرز گارڈن ڈاکٹر محسن نے کرونا ایس او پیز کا جائزہ اور عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع بھر کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر محسن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بیوٹی پارلرز کو سیل کردیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سول لائن کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بدر کمرشل کے علاقے میں ایک سپر اسٹور کو سیل کیا گیا ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرکا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا ۔عملدرآمد نہ کروایا  تو نقصان اٹھانا پڑیگا۔