مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 
مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گرکر جاں بحق

نیو کراچی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا شخص پراسرار طور پر مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 32 سالہ ایاز نیوکراچی سیکٹر ساڑے پانچ کا رہائشی اور خضری مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طورپرنیچے گرکرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بالکونی کی باؤنڈری وال نہیں تھی، مذکورہ شخص سوتے ہوئے کروٹ لیتے ہوئے نیچے گرکر جاں بحق ہوا تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔