ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، کے الیکٹرک حکام
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، کے الیکٹرک حکام

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی: شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے، سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق ہائیٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، اور نیو کراچی،گلشن اقبال، لیاقت آباد، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس،گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، کورنگی، کھارادر، صدر، برنس روڈ، شاہ لطیف ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 اور اسیکم 33 میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔