مرتضیٰ وہاب نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کی۔فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کی۔فائل فوٹو

کرونا‘ کراچی کے حالات خطرےکی جانب بڑھ رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت کو سختی کرنی پڑتی ہے۔
ہفتے کو سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضی وہاب نے کاٹی میں کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وباء ایک حقیقت ہے اوراحتیاطی تدابیر ہی اس سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری ویکسینیشن ضرور لگوائیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی ميں کرونا کے مثبت کيسز کی شرح13.9فيصد ہوگئی ہے۔ شہر کے حالات خطرے کی جانب جارہے ہیں۔ پابندیوں سے بچنے کیلئے لوگوں کوحکومت کا ساتھ دینا پڑے گا۔
ہفتے کو این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 1 دن میں 88 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 40 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
24 گھنٹوں میں 4 ہزار 7 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.43 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 35 اموات،خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔سندھ میں 22 ،اسلام آباد میں 3 ، آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار177 ہوگئی ہے۔