سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔فائل فوٹو
سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں30سال سےزائدعمرکےافراد کی ویکسینیشن شروع

ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آپ 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرکے ویکسینیشن کیلئے اندراج کراسکتے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹرز (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ آج بروز ہفتہ 22 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ ویکیسن کے لیے شہری اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں۔
این سی او سی کے مطابق 30 سے39 سال کے افراد ویکسین کی تاریخ ملنے پر متعلقہ ویکسین سینٹر جا کر ویکیسن لگوائیں۔ ویکسینیشن سینٹر جاتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور موبائل پر موصول مخصوص کوڈ ساتھ رکھیں۔
اگر کسی وجہ سے آپ اپنی مقررہ تاریخ پر ویکسین نہ لگوا سکیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کسی دوسری تاریخ پر بھی جا کر یہ سہولت مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ سینٹر کی تبدیلی کیلئے این سی او سی کی ویب سائٹ پر طریقہ کار درج کیا گیا ہے، یا پھر آپ ہیلپ لائن پر فون کرکے بھی اپنا سینٹر تبدیل کروا سکتے ہیں۔
قبل ازیں اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔