وزیراعظم عمران خان تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔فائل فوٹو

ایک پھونک مارکرریلوے کوٹھیک نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک پھونک مارکرریلوے کوٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریلوے کے نظام کوبہترکرنا بہت ضروری ہے، ریلوے کوٹھیک کرنے کے لئے طویل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ریلوے کیلئے 7 ارب کا پروگرام مکمل کرنے کیلئے اصلاحات ہوں گی، ریلوے حادثے پر ابتدائی رپورٹ آنے پرفوری ایکشن لیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا نظام 2 ڈھائی سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتا اورنہ ہی ایک پھونک مار کر ریلوے کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کی کوشش سے معیشت میں 4 فیصد گروتھ آگئی ہے، انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کسی بھارتی کمپنی سے کاروبارنہیں کرسکتے، پاکستان کے ہوائی اڈے دینے کےحوالے سےکوئی بات قابل غورنہیں، پاکستان کے تمام اڈے خود پاکستان کے استعمال میں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام سے اب تک ایک کروڑ70 لاکھ فائدہ لے رہے ہیں، کورونا کی پہلی لہرکے دوران ایک ارب 70 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، جب یوٹیلٹی اسٹورکو سنبھالا اربوں کے خسارے میں تھے، پہلی بار یوٹیلٹی اسٹورز اربوں کا منافع کمارہا ہے، 60 سے زائد اداروں میں شفاف تعیناتیاں کی گئیں ہیں، طارق ملک کونادرا کا نیا چیئرمین بنادیا گیا ہے، طارق ملک نادرا کا ادارہ بنانے والے ہیں۔