کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہرِقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہرِقائد میں صبح میں جنوب مغرب کی سمت سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جس میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔