کپتان سرفراز احمد 34 اور حسان خان 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔فائل فوٹو
کپتان سرفراز احمد 34 اور حسان خان 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےلاہور قلندرزکو جیت کیلیے159رنز کا ہدف دیدیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزکےاختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر158رنز بنائے اورلاہور قلندرزکو جیت کیلیے159رنز کا ہدف دیدیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سرفراز احمد34 اور حسان خان 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ جلدی ہی گرگئی اورعثمان خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئٹہ نے محتاظ انداز سے بیٹنگ جاری رکھی۔نویں اوور میں کیمرون ڈیلپورٹ 10رنز بناکر راشد خان کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔کیمرون ڈیلپورٹ کے بعد اعظم خان بیٹنگ کے لیے جنہوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر33 رنز بنائے ،ان کی مختصر اننگز میں پانچ چوکے اورایک چھکا شامل تھا،اعظم خان فاسٹ باؤلر فولکنر کا نشانہ بنے۔محمد نواز چھ رنز بناکر فولکنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ویڈررالڈ 48 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔