کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری ہے کہ آج شہر میں ہلکی لیکن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔