گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مقدمے کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مقدمے کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا

کمسن بچی کےساتھ زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 اور16 جون کی درمیانی شب کو ملزم نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی اوراس سے قبل بھی ملزم کمسن بچی کے ساتھ 2 دفعہ زیادتی کر چکا ہے ملزم عادی مجرم ہے جس پر مقدمہ نمبر 496/021جرم دفعہ (i) 376 ت پ تھانہ کھارادر میں درج کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹیگیشن ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ  کھارادر ڈسٹرکٹ سٹی  پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کو بروقت یقینی بنایا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مقدمے کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔