زخمی طالبعلم بیت اللہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔فائل فوٹو
زخمی طالبعلم بیت اللہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔فائل فوٹو

 کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ مشکوک ہو گیا

کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ مشکوک ہو گیا ، جھوٹے مقابلے کا پولیس اہلکاروں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چار اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سچل تھانے کی حدود میں گزشتہ روز ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا ، زخمی طالبعلم بیت اللہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس موبائل میں بیٹھے اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو بچوں کو ہاتھ سے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر جان سے مارنے کی کوشش میں فائرنگ کی ، جس سے پندرہ سالہ بیت اللہ اپنے چودہ سالہ دوست کے ہمراہ زخمی ہو گیا تھا۔