ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

کراچی میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق22سالہ عثمان علی ولد انورعلی کو دوران میچ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ عثمان علی ولد انورعلی ینگ رشیدآباد فٹبال بال کلب کا کھلاڑی تھا۔ لیاری کے علاقے گبول پارک میں دوران میچ اس کی طبیعت خراب ہوئی۔

عثمان علی کو فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا، لیکن دوران علاج وہ چل بسا ۔ عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا، مرحوم کی بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے عابد آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔عثمان علی نے سوگواران میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں۔