پشاور زلمی نے 175 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔فائل فوٹو
پشاور زلمی نے 175 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔فائل فوٹو

پی ایس ایل۔فائنل آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فائنل آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکے درمیان کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی نے 175 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،175رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ جلدی ہی گر گئی،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل چھ گیندوں پر آٹھ رنز بناکر حسن علی کی گیند پرآؤٹ ہوگئےتاہم ان کے بعد آنے والے جوناتھن ویلز نے اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازئی کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ قائم کی اور شاندار ففٹیاں اسکور کیں۔دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاندارشارٹ کھیلے۔

حضرت اللہ زازئی 44 گیندوں پر 66 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے جوناتھن ویلز 43گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔شعیب ملک 10گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے انکی اننگز میں پانچ چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔

اسلام آباد کی ٹیم نےپشاور زلمی کو جیت کے لیے رنز 175کا ہدف دیا ہے۔اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےنو  وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے۔اہم ترین میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو ابتدائی دھچکا لگا اور اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ ایک رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔محمد اخلاق بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے پانچ گیندوں پر سات رنز بنائے انکی وکٹ محمد عمران نے حاصل کی۔

ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد برینڈن کنگ اورکولن منرو نے ذمہ دارا نہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکورکو آگے بڑھایا۔تاہم برینڈن کنگ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر 18رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ عماد بٹ نے حاصل کی۔

اوپننگ بلے باز کولن منرو 44 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 10 اور فہیم اشرف ایک رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 15 اور آصف علی آٹھ رنز بناکر عمید آصف کا نشانہ بنے۔تاہم آخری اوور ز میں حسن علی اور محمد وسیم کی دھواں دار بلے بازی نے اسلام آباد کی ٹیم کو اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد کی۔ حسن علی 16 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ،ان کی شاندار اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔محمد وسیم 11 گیندوں پر17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضع رہے پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔