نیوز لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 اور دوسری اننگز میں 140 رنزبنا کر فتح اپنے نام کی۔فائل فوٹو
نیوز لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 اور دوسری اننگز میں 140 رنزبنا کر فتح اپنے نام کی۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا چیمپیئن بن گیا

نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹیسٹ چیمپیئن ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے کھیل کے ہر شعبے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا اور139 رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ میچ کے چھٹے روز اپنی دوسری اننگز میں کیوی کپتان نے 52 اور روس ٹیلر نے 47 رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کا پہلا اور چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کیلیے کھیل کو چھٹے دن تک بڑھایا گیا تھا۔

فائنل مقابلے میں انڈیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 217 اور دوسری اننگز میں صرف 170 رنز بنائے۔ اس کے مقابلے میں نیوز لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 اور دوسری اننگز میں 140 رنزبنا کر میچ میں فتح اپنے نام کرلی۔

واضع رہےبھارت کی ٹیم گزشتہ آٹھ سالوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے منعقدہ تین  ٹورنامنٹس کے فائنل اور تین ہی سیمی فائنل  میچز میں شکست کھا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2013 چیمپئین ٹرافی کے بعد انڈیا نے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتا۔بھارت کو2014 میں ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں،2017میں چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت اس کے علاوہ 2015 اور  2019 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی  فائنلزاور 2016 میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا چکا ہے۔