عمران خان خود کلبھوشن کو این آراو دیدیں۔بلاول بھٹو

 ایک شخص کے لیے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا۔

               
June 24, 2021 · اہم خبریں, قومی
95روپے میں ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں 123 روپے فی لٹر ہو چکا ہے۔فائل فوٹو

95روپے میں ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں 123 روپے فی لٹر ہو چکا ہے۔فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص کے لیے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب حکومت کلبھوشن سے متعلق بل پارلیمان میں لا رہی ہے۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں ںے واضح طورپرکہا کہ پیپلز پارٹی کلبھوشن یادیو کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی۔