ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہو گا

رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق یو اے ای میں شیڈول  انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے رائونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں ہوں گے۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق سپر12 مرحلے کے میچز 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔آئی سی سی نے یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک میچز کے مقامات کے بارے میں تفصیلات بتانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے انڈین  پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی یواے ای منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑنا شروع ہوگیا تھا۔میگا ایونٹ کے عرب امارات منتقلی کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے چند روز میں متوقع ہے۔