ملزمان کے خلاف ایڈووکیٹ مرزا اختر علی کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
ملزمان کے خلاف ایڈووکیٹ مرزا اختر علی کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پولیس نےکتوں کےمالکان کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکےلئےایف آئی کوخط لکھ دیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل کو کاٹنے والے پالتو کتوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو خط لکھ دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر کتوں کا مالک ہمایوں علی خان اوراس کا بیٹا دانیال علی ملک سے فرار نہ ہوجائیں جس کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ مرزا محمد عمران نے ایف آئی اے امیگریشن کو آگاہ کر دیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ ان دونوں ملزمان کے نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔

ڈیفنس فیز 6 میں واک کرنے کے دوران ایڈوکیٹ مرزا اخترعلی کو ملزمان کے کتوں نے بری طرح زخمی کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ کے اندراج تک ملزم اور اس کے بیٹے نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی تھی۔ مقامی عدالت نے آج درخواست کی سماعت پر قبل از گرفتاری کی ضمانت منسوخ کردی۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان باپ بیٹا ڈیفنس کے پوش علاقے میں مہنگی ترین باربر شاپ و سیلون کے مالک ہیں۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم چھاپے مار رہی ہیں۔