کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی 30 ہزار سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ۔فائل فوٹو
کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی 30 ہزار سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک پر پابندی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلیے درخواست دائر کردی گئی۔

ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے، ٹک ٹاک پرلوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے ویڈیوزاپ لوڈ کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلیے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلیے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔