پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروا لیا گیا،فائل فوٹو
پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروا لیا گیا،فائل فوٹو

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس

اسلام آباد :قومی اسمبلی ہال میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے، جس میں کمیٹی کے 29 ارکان کے علاوہ وفاقی وزرا، مشیر و معاونین اوراپوزیشن کے اہم رہنما خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں، اجلاس کے شرکا کو ڈی جی ایم او، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا، پاکستان کی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کی صورت حال پرتفصیلی بریفنگ  دی۔

اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروا لیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی جبکہ ریڈ زون میں بھی غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔