گرفتار ہونے والے ملزمان میں فرازعرف شہزادہ فری اورعبید شامل ہیں
گرفتار ہونے والے ملزمان میں فرازعرف شہزادہ فری اورعبید شامل ہیں

میمن گوٹھ پولیس کافارم ہائوس پرچھاپہ،2ملزمان گرفتار

کراچی:میمن گوٹھ  پولیس نے فارم ہائوس پر کاروائی کرتے ہوئےغیر اخلاقی ڈانس پارٹی مٰیں ناچ گانے میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے میمن گوٹھ پولیس کا کہنا تھا کہ فارم ہائوس پر چھاپے کے دوران غیر اخلاقی ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں فرازعرف شہزادہ فری اورعبید شامل ہیں۔جبکہ ملزمان کے دیگرساتھی رافع ،خرم ،حمزہ اور پپو پالاری سمیت 120نامعلوم افراد بھی مقدمہ میں شامل ہیں ۔
میمن گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامعلوم افراد کے ساتھ ساتھ  خواتین بھی شامل ہیں۔مقدمہ میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔