ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹرتاج میڈیکل کمپلیکس برانچ کے منیجر عرفان احمد کا کہنا تھاصحافی برادری اس موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کر ے اور اپنے خاندان کے افراد کا بھی فری میڈیکل چیک اپ کرائیں

ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کاکراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹرتاج میڈیکل کمپلیکس برانچ کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافی برادری کے لیے 23 جون سے 4 جولائی  تک (علاوہ جمعہ) روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹرتاج میڈیکل کمپلیکس برانچ کے منیجر عرفان احمد کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب میں صحافی برادری اور میڈیا سے وابسطہ افراد کو  شوگر ٹیسٹ، ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ، دانتوں کا معائنہ، قوت سماعت کا معائنہ، فزیوتھراپی, بی ایم آئی جیسے مفید ٹیسٹ کی بلا معاوضہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تاکہ صحافی برادری اس موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں اور خاندان کے افراد کا بھی فری میڈیکل چیک اپ کراسکے۔