خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محلے داروں میں ہوئے جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

نجی  ٹی وی کے مطابق لیاقت آباد نمبر 8 میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا، بعد ازاں جھگڑالو پڑوسی نے محلے دارکے قربانی کے جانورپر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتارکرلیا تاہم بعدازاں جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پرگرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔