فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

ملزم کی فائرنگ، سوتیلی ماں اور بھائی قتل

کراچی کے علاقے گڈاپ، گبول ٹاؤن میں دنبہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس نےفائرنگ کرنے والے ملزم الیاس ولد بچل کو گرفتار کرکے آلہ قتل تحویل میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص الیاس ولد بچل نے اپنی سوتیلی ماں زبیدہ اور بھائی ببلو کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ 11 سالہ سوتیلی بہن افشاں کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کے شاہدین کے بیانات لیے۔لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، گرفتار ملزم سے واقعےکے محرکات کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔