کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی۔موسم ابرآلود

آج  صبح شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کا امکان ہے، تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جب کہ شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے، 15 سے 17 جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل شہر میں برس سکتا ہے تاہم شہر میں مون سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل میں 10 سے 22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتاہے، مون سون کی نمی والی ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ 12جولائی کو تھرپارکراور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتےہیں،  12جولائی کو کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتا ہے، مون سون کی نم ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گی جب کہ 12 جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں اور12سے 13جولائی کے درمیان کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔