گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

اراضی اور فصل کے تنازع پر لڑائی۔ 5 افراد جاں بحق ،15 زخمی

خیبر پختونخوا:سوات کے علاقے کالام اوراوتروڑ کے قبائل کے درمیان دیسان بانڈہ کی اراضی اور فصل کے تنازع پر مسلح لڑائی ہوئی جس میں دونوں اقوام کے 5 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں قبائل میں سرحدی علاقہ میں جھڑپ ہوئی اورفریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس اورایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ہلاک دو افراد کی شناخت سعید عمر سکنہ اتروڑاور محمد نبی سکنہ بٹندر کالام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کو مسلسل فائرنگ کے وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اورحالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

کالام کے بہت سے لوگ اتروڑ کے سیاحتی علاقوں میں اور اتروڑ کے افراد کالام کے علاقوں میں پھنسے ہیں، انتظامیہ ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اس کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے۔

وادی کالام سوات میں کالام اوراتروڑ اقوام کے مابین کنئی دیسان بانڈہ کی اراضی پر طویل عرصے سے تنازع جاری ہے۔