شدید بارشوں سے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔فائل فوٹو
شدید بارشوں سے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔فائل فوٹو

بارشوں کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی ، سیلابی ریلہ آج دن 2 بجے سے رات ایک بجے تک مرالہ سے گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ، فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر 2 سے 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا ، سیلابی ریلہ آج دن 2 بجے سے رات ایک بجے تک مرالہ سے گزرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خانکی کے مقام پر 13 جولائی کو 2 سے 3 لاکھ کیوسک کاریلہ گزرے گا جس کے باعث خانکی کے مقام پر 13 جولائی کواونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔ جبکہ قادر آباد ہیڈورکس پر صبح 6بجے سےرات 12بجے تک سیلابی ریلہ گزرے گا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے ک اونچے درجے کے سیلاب کےنقصان سے بچاؤ اور دریا کے کنارے آباد افراد کی منتقلی کے اقدمات کیے جائیں ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ متاثر ہوسکتے ہیں۔