ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو
ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں سرعام اسلحے کی نمائش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم سے پسٹل برآمد کی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔