پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے
پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے

سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے لاش ملنےکامعاملہ،قتل میں ملوث3بھائی گرفتار

کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 3 کلو پگلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان نے جسے سونا فروخت کیا اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، عبدالعزیز نامی اس سنار کے قبضے سے بیچا گیا سونا بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اویس کو سونے کے لالچ میں قتل کیا تھا، اویس جیولری کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے تھے، ملزمان نے شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کیا۔واضح  رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملی تھی، مقتول اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا۔