فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

نوجوان نے اپنی محبوبہ کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

لاہورکے علاقے شادباغ میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کی ماں 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثنا سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی، ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر فائرنگ کردی، زخمی نسیم بی بی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ثناء اور ملزم حیدر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔