ندیم نصرت ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔فائل فوٹو
ندیم نصرت ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ندیم نصرت پر امریکا میں قاتلانہ حملہ

وائس آف کراچی کے چیئر پرنس اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ندیم نصرت قاتلانہ پر ہیوسٹن میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق وائس آف کراچی گروپ کے جنرل سیکریٹری عمران حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ندیم نصرت کی گاڑی پر متعدد گولیاں فائرکی گئیں ۔ ان کے علاوہ ایم کیوایم کے سابق رہنما واسع جلیل نے بھی ندیم نصرت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس کو شکایت درج کروا دی گئی ہے ۔

وائس آف کراچی کے ترجمان کا کہناتھا کہ ندیم نصرت سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری شاہد فرہاد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔

ندیم نصرت متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے حمایتی رہے ہیں اورانہیں متعد دمرتبہ پارٹی عہدوں سے فارغ بھی کیا گیا تاہم وہ ایک لمبے عرصہ سے غیر فعال تھے ۔تین سال قبل ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے بانی سے اپنے راستے الگ کر لیے تھے اور واسع جلیل کے ہمراہ ہیوسٹن چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے گروپ کی بنیاد ڈالی ۔