جنوب مغربی لندن بشمول بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
جنوب مغربی لندن بشمول بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

لندن میں طوفانی بارش۔ سڑکیں تالاب بن گئیں

لندن میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل گئی۔

برطانوی نشریاتی ادرے کے مطابق بارشوں سے جنوب مغربی لندن بشمول بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ شمالی لندن میں گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت  کئی علاقے زیر آب آگئے۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

بارشوں کے بعد امدادی کارکن گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیس سال کے دوران ایسی طوفانی بارشیں لندن میں نہیں دیکھیں۔