صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون نافذ ہے۔فائل فوٹو
صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون نافذ ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں 38 سے زائد دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی:پولیس اورحساس اداروں نےبھٹائی آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والا دہشت گرد کراچی میں 2010 سے 15 تک 38 سے زائد دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کے قبضے سے دھماکاخیزمواد،تاریں،دستی بم،موبائل فونزاورشناختی کارڈبرآمد کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گرد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مختلف اقسام کی دھماکاخیزڈیوائس اوربم بنانے کابھی ماہرہے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے دستی بم حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کی جانب سے وارداتوں سے متعلق احکامات بیرون ملک سےملنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔