پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اخترعلی پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا تھا۔فائل فوٹو
پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اخترعلی پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا تھا۔فائل فوٹو

وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کومالک نے خود ماردیا

ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنے والے دونوں پالتو کتوں کو مالک نے صلح نامے پرعملدرآمد کرتے ہوئے زہرکا انجکشن لگوا کرماردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق زہرکا انجکشن لگانے کے بعد پالتو کتوں کی ہلاکت پران کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ڈیفنس میں ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اخترعلی پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا تھا۔