عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں درج تھے۔فائل فوٹو
عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں درج تھے۔فائل فوٹو

عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری ہو گئے

کراچی۔ سیشن کو رٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عزیر بلوچ کی بریت کا فیصلہ عدم شواہد کی بنا پر کیا ۔

پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں درج کیے تھے ،ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عزیر بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی نے انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے یہ کہہ کر دعوت مسترد کردی تھی کہ میرا جینا اور مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔