سابق صدر ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےاور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے
سابق صدر ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےاور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے

سابق صدرمملکت ممنون حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے کی۔

اس حوالے سے ارسلان ممنون کا کہنا تھا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےاور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔