پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ تحویل میں لے لییں۔فائل فوٹو
پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ تحویل میں لے لییں۔فائل فوٹو

کورنگی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام۔ایک ڈاکو ہلاک،باقی فرار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے میں واقع ایک بینک میں 4 ڈاکو داخل ہوئے تھے،مسلح ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا، گارڈ سے اسلحہ چھین لیا تھا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا اور دیگردو ساتھیوں کے ساتھ بینک کے عقبی دروازے سے فرار ہوگیا۔

مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ہلا ہونے والے ڈاکو کے پاس سے اس کا شناختی کارڈ ملا ہے جس سے اس کی شناخت محمد شاہد ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے اور فرار ہونے والے ڈکیتوں کے قبضے سے 3  پستول، 2 موٹرسائیکلیں،1 ہیلمٹ اور200 روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اورساتھ  ہی اسپتالوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔