ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

 صدر مملکت عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں صدر مملکت عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

عارف علوی کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ عارف علوی نے پیشہ وارا نہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔