ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کا تحفہ ۔حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد:حکومت نے عید الاضحی سے چند روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت118 روپے 9پیسے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت116روپے53پیسے ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لٹراورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اوراضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی ۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

واضع رہےاوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے  اورمٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے  فی لیٹراضافے کی تجویز دی تھی۔