چائنیز کمپنی کورنگی اور اسپینش کمپنی وسطی کراچی میں کام کرے گی۔فائل فوٹو
چائنیز کمپنی کورنگی اور اسپینش کمپنی وسطی کراچی میں کام کرے گی۔فائل فوٹو

ضلع وسطی اور کورنگی کی صفائی بدیشی کمپنیاں کریں گی۔معاہدہ ہو گیا

کراچی کے ضلع کورنگی اور وسطی میں صفائی کے لئے اسپین اور چین کی کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا، دونوں کمپنیاں اگست کے دوسرے ہفتے سے دونوں اضلاع میں صفائی کا کام شروع کریں گی، اس معاہدے کے بعد پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب ہوئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق چائنیز کمپنی کورنگی اور اسپینش کمپنی وسطی کراچی میں کام کرے گی۔

چائنیز کمپنی کراچی میں صفائی ستھرائی کا پلانٹ اور40 میگا واٹ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی، اس سے قبل 2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا تھا۔

دونوں اضلاع میں کام شروع کرنے کے معاہدہ پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنہ اور سی ای او او برسر جیمی مارٹن نے دستخط کئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب پورے شہر کے میونسپل علاقے سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی، شہر کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے۔