مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 11افرادجاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11افرادجاں بحق جبکہ ایک ہزار 425 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 607 ہو گئی ہے۔