پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو
پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو

آزاد کشمیرانتخابات۔ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا

آزاد کشمیر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو بغیر کسی تعطل شام 5 بجے تک جاری ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلیے آج 32 لاکھ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم چھ ہزار 139 میں سے 826 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار 209 پولنگ aسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات ہے، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلیے پانچ اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیزکی بھی ایک ایک نشست ہے۔33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 41 ہزار985 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 850 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 94ہزار 135ہے۔