زخمی لڑکے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
زخمی لڑکے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم رہنما کے گارڈ کی فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری بوائے زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خواجہ اظہارالحسن کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔پولیس کے مطابق اسی دوران فائرنگ کے واقعے میں رائیڈڑ زخمی ہوا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خواجہ اظہار کی فیملی کی جانب سے کھانے کے آرڈر سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے کی ٹانگ پر گولی لگی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔