ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی

شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا گل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارغیر ملکی زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچے اور زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی پر دو گولیوں کے نشانات ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کس سمت سے کی گئی یہ واضح نہیں ہوا ہے؟۔