امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

سیالکوٹ ۔پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔

پولنگ اسٹیشن وارڈ 122 اور123 پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں رینجرزنے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور رینجرز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ انکا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے طارق سبحانی سے ہوگا۔2018کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یہ سیٹ 57ہزار 636ووٹ لیکر اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 40575ووٹ حاصل کرسکے تھے۔