ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو
ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو

ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی برائے امور سندھ تعینات کر دیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں، وہ 2004 سے 2007 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے مخالف سیاسی اتحاد جی ڈی اے کا حصہ تھے۔

ارباب رحیم نے رواں ماہ ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ارباب رحیم نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں سندھ میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کی ذمے داری دی ہے۔صوبے میں بہت جلد بڑی خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔