شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو

ایم پی اے نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

لاہور۔ جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، ضمانت پرجیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے انہیں دوبارہ گرفتارکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا۔انہیں شہزاد اکبر کی مدعیت میں دی گئی درخواست پر اندراج مقدمہ کے بعد گرفتار کیا گیا ، شہزاد اکبر کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی جس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، مقدمے میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجا بھی نامزد ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا، نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف پوسٹ شیئر کی تھی جس پر ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

واضح رہے کہ نذیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گزشتہ روز پولیس نے انہیں پکڑ کر عدالت پیش کیا ، جہاں عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی مگر  مچلکے جمع کرانے تک انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔