احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم

کراچی۔عدالت نے لاک ڈاون کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کے اندارج سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے ا ندراج کی ممانعت کررکھی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔