ویکسین لگوانے کی یہ سہولت پہلے مرحلے میں ایکسپو سینٹر میں ہی ہے ۔فائل فوٹو
ویکسین لگوانے کی یہ سہولت پہلے مرحلے میں ایکسپو سینٹر میں ہی ہے ۔فائل فوٹو

قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ، ویکسی نیشن کیلیے آنے والے ب فارم اور تعلیمی اسناد دکھا کر بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شخصی ضمانت نہ ہونے کی صورت میں فارم پر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر کے ذریعے بھی ویکسین لگوائی جا سکتی ہے ، ویکسین لگوانے کی یہ سہولت پہلے مرحلے میں ایکسپو سینٹر میں ہی ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 87   ہزار 261   کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 57 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  33  ہزار  201 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48  ہزار 3 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔