ویکسین کی منظوری کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔فائل فوٹو
ویکسین کی منظوری کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے بچوں کو بھی سائنو فارم ویکسین لگانے کی اجازت دیدی

متحدہ عرب امارات میں بچوں کو بھی انسداد کورونا کی ویکسین سائنو فارم لگانے کی اجازت دے دی گئی  ہے ، قومی ایمرجنسی کرائسزاینڈ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ تین سے 17 سال کی عمرکے بچوں کیلیے سائنو فارم دستیاب ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سیما کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں کو سائنو فارم لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ طبی معائنے اور مکمل جائزے کے بعد کیا گیا ہے ، ویکسین کی منظوری کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے ماہ جون میں  سائنو فارم کی بچوں پر طبی جانچ شروع کی تھی ، اس عمل کے دوران 9 بچوں میں مدافعتی رد عمل کا جائزہ لیا تھا،  جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس مطالعہ میں حکمران خاندان کےبچوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فائزراوربائیو این ٹیک کی ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی تھی ۔