فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات بگاڑنا ہے۔فائل فوٹو
فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات بگاڑنا ہے۔فائل فوٹو

میں الطاف حسین کو لا سکتا ہوں نہ نواز شریف کو۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے اور عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے، پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ اہم ہیں،ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے۔ فیٹف سے پہلے کوئٹہ اور مختلف شہروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں سیاست میں تبدیلی آ رہی ہے اورعمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے، حزب اختلاف کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں اورانہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے درخواست ابھی تک نہیں دی ،میں لندن سے نہ بانی ایم کیو ایم کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو لاسکتا ہوں، شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ داسو واقعے کو دفتر خارجہ ڈیل کر رہا ہے اورافغان سفیر کی بیٹی کیس پر افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں موجود ہے،موجودہ حکومت ڈیموں کے حوالے سے بہت کام کررہی ہے اورآئندہ 15 سال میں پانی کے مسائل درپیش ہوں گے۔